Friday , November 24 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں آئی ایس کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں

بنگلہ دیش میں آئی ایس کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں

واشنگٹن 13 فبروری ( سیاست ڈاٹ ) بنگلہ دیش دہشت گردوں کے ساتھ نمٹنے کا عزم رکھتا ہے اور وہ ہندوستان و امریکہ جیسے ممالک کے ساتھ انٹلی جنس اطلاعات کا تبادلہ کر رہا ہے تاکہ اس لعنت کا خاتمہ ہوسکے ۔ بنگلہ دیش کے ایک سینئر وزیر نے یہ بات کہی اور امریکی انٹلی جنس کے اس خیال کو مسترد کردیا کہ آئی ایس ‘ بنگلہ دیش میں اپنی جڑیں پھیلا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میدان عمل میں ہماری تحقیقات جو اب تک ہوئی ہیں ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جو آئی ایس آئی ایس سے جڑا ہو۔ بنگلہ دیش کے منسٹر آف اسٹیٹ خارجی امور شہریار عالم نے یہ بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT