Friday , June 22 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں آتشزنی اور تشدد 21 افراد زخمی

بنگلہ دیش میں آتشزنی اور تشدد 21 افراد زخمی

ڈھاکہ ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کے گرفتاری وارنٹ کی عدالت کی جانب سے توثیق کے بعد بنگلہ دیش میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ بسوں اور لاریوں پر رات بھر حملے کئے گئے اور انہیں آگ لگادی گئی جس کے نتیجہ میں 21 افراد زخمی ہوگئے ان میں سے 2 کی ہلاکت نازک ہے۔ بنگلہ دیش کی سیاسی پارٹی بی این پی کے کارکنوں نے کل رات ملک گیر سطح

ڈھاکہ ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کے گرفتاری وارنٹ کی عدالت کی جانب سے توثیق کے بعد بنگلہ دیش میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ بسوں اور لاریوں پر رات بھر حملے کئے گئے اور انہیں آگ لگادی گئی جس کے نتیجہ میں 21 افراد زخمی ہوگئے ان میں سے 2 کی ہلاکت نازک ہے۔ بنگلہ دیش کی سیاسی پارٹی بی این پی کے کارکنوں نے کل رات ملک گیر سطح پر 18 گاڑیوں کو آگ لگادی اور شمال مغربی شہر لکشمی پور میں سرکاری دفاتر پر حملے کئے۔ آتشزنی کے دیگر دو واقعات میں دو لاری والے اور ایک مسافر شدید زخمی ہوئے۔ دیگر حملوں میں مزید 4 افراد زخمی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT