Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں امدادی اشیاء کا ٹرک حادثہ کا شکار : 9 ہلاک

بنگلہ دیش میں امدادی اشیاء کا ٹرک حادثہ کا شکار : 9 ہلاک

ڈھاکہ ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریڈکراس کا ایک ٹرک جو روہنگیا مسلمانوں کیلئے امدادی اشیاء لیکر آرہا تھا، بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی بندربن علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا جو میانمار کی سرحد سے قریب واقع ہے۔ حادثہ میں 9 افراد کے ہلاک اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار ٹرک کو بنگلہ دیش ریڈکریسنٹ سوسائٹی اور انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی نے کرائے پر حاصل کیا تھا تاکہ روہنگیا پناہ گزینوں تک امدادی اشیاء سربراہ کی جاسکے۔ ٹرک ڈرائیور نے ڈرائیونگ کے دوران ٹرک پر قابو نہیں رکھا اور وہ سڑک سے پھسل گیا۔ دریں اثناء ولیج کونسل کے صدرنشین نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید تین افراد ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے زخمیوں کی تعداد پانچ ہونے کی توثیق کی۔
دوسری طرف انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ ٹرک میں 500 روہنگیا مسلمان خاندانوں کے لئے کم سے کم 21 دنوں کی امدادی اشیاء موجود تھی۔ تمام مہلوکین ایسے ورکرس تھے جنہیں ٹرک پر مال چڑھانے اور اتارنے کیلئے اجرت پر حاصل کیا گیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT