Monday , December 18 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں اپوزیشن قائدین کی سزائے موت برقرار

بنگلہ دیش میں اپوزیشن قائدین کی سزائے موت برقرار

ڈھاکہ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جنگی جرائم میں ملوث دو اعلیٰ سطحی اپوزیشن قائدین کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ 1971 ء میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے موقع پر دونوں قائدین جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے آخری بار سماعت کئے جانے کی عرضداشت کو مسترد کردیا اور اس طرح اب اُن کو پھانسی پر لٹکانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کی قیادت میں چار رکنی بنچ نے جماعت اسلامی سکریٹری جنرل علی احسان محمد مجاہد اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) قائد صلاح الدین قادر چودھری کی درخواست پر نظرثانی سے انکار کردیا۔ 67 سالہ مجاہد اور 66 سالہ چودھری سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی بی این پی قیادت والی اتحادی حکومت میں سینئر وزراء تھے۔

TOPPOPULARRECENT