Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکہ سے اُڑا لیا

بنگلہ دیش میں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکہ سے اُڑا لیا

ڈھاکہ۔16اگست (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں سیکورٹی فورسیز کی جانب سے ایک ہوٹل پر کئے گئے دھاوے کے دوران جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) گروپ کے ایک مشتبہ دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا۔پولیس سربراہ اے کے ایم شہید الحق نے بتایاکہ دہشت گرد کی شناخت سیف الاسلام کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس نے ہوٹل اولیو انٹرنیشنل پر دھاوے کے دوران خود کو اڑالیا۔ مسٹر شہید الحق نے کہاکہ وہ جے ایم بی کا دہشت گرد تھا۔ انہوں نے کہاکہ دھاوے کے دوران کمرے سے کوئی آواز نہیں سنائی دی۔دہشت گرد کو خودسپردگی کرنے کو کہا گیا تھا لیکن اس نے بات نہیں مانی۔ اس نے خودکش دھماکہ کرکے اپنی جان دے دی۔

 

پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 2 ہلاک
میکسیکو سٹی، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی راجدھانی میکسیکو سٹی کے بیرونی علاقہ میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔حکام نے کل بتایا کہ راجدھانی سے 20 کلومیٹر دور ٹولٹیپیک میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس دھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔واضح رہے کہ راجدھانی میکسیکو سٹی کے ایک مشہور پٹاخہ بازار میں گزشتہ سال دسمبر میں ہوئے دھماکہ میں 36 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT