Friday , January 19 2018
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش میں بے چینی جاری ،خالدہ کو حسینہ کا انتباہ

بنگلہ دیش میں بے چینی جاری ،خالدہ کو حسینہ کا انتباہ

ڈھاکہ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنی کٹر حریف اور اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کو دہشت گردی کی ‘‘ملیکہ ‘‘قرار دیتے ہوئے ’’سنگین نتائج‘‘کا انتباہ دیا جبکہ ان کی پارٹی نے ملک گیر سطح پر مسلسل چھٹویں دن ناکہ بندی جاری رکھی جس کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ 13 اموات واقع ہوچکی ہے ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ ناکہ بندی برخواست کردی

ڈھاکہ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنی کٹر حریف اور اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کو دہشت گردی کی ‘‘ملیکہ ‘‘قرار دیتے ہوئے ’’سنگین نتائج‘‘کا انتباہ دیا جبکہ ان کی پارٹی نے ملک گیر سطح پر مسلسل چھٹویں دن ناکہ بندی جاری رکھی جس کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ 13 اموات واقع ہوچکی ہے ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ ناکہ بندی برخواست کردی جائے ورنہ ابنائے وطن برہم ہوجائیں گے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضروری ہے شیخ حسینہ نے خالدہ ضیاء پر سخت تنقید کی ۔ دریں اثناء تین بندوق برداروں کو مختصر سی مدت کیلئے زیر حراست لے لیا گیا جبکہ تین مولوٹوف کاک ٹیل وزیر اعظم بنگلہ دیش کے جلسہ عام کے مقام پر دھماکہ سے پھٹ پڑے ۔ یہ جلسہ عام وزیر اعظم شیخ حسینہ کی گذشتہ سال انتخابات میں کامیابی کی پہلی سالگرہ پر منعقد کیا گیا تھا ۔ ان افراد کے پاس لائسنس والے پستول برآمد ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسر اقتدار پارٹی کے کارکنوں کی حیثیت سے جلسہ میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔ سب انسپکٹر دلوار حسین شاہ باغ پولیس اسٹیشن نے جہاں ان تینوں افراد کو کچھ گھنٹوں کیلئے زیر حراست رکھا گیا تھا کہا کہ تینوں پارٹی کارکن تھے ۔ ایک اور واقعہ میں تین دیسی ساختہ بم جلسہ عام کے مقام پر دھماکہ سے پھٹ پڑے جبکہ برسر اقتدار عوام لیگ کے ہزاروں حامی اس مقام پر ملک بھر سے شرکت کیلئے آنے والے تھے۔

TOPPOPULARRECENT