Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں جنگی جرائم پر نائب صدر جماعت اسلامی عبدالسبحان کو سزائے موت

بنگلہ دیش میں جنگی جرائم پر نائب صدر جماعت اسلامی عبدالسبحان کو سزائے موت

ڈھاکہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں 1971 ء کی جنگ آزادی کے دوران انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ایک خصوصی ٹریبونل نے بنیاد پرست جماعت اسلامی کے ایک سرکردہ لیڈر کو آج سزائے موت دی ہے۔ بین الاقوامی جرائم کے ٹریبونل ۔ 2 نے 80 سال سے زائد عمر کے عبدالسبحان کو یہ سزا دیتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف عائد کردہ 9 الزا

ڈھاکہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں 1971 ء کی جنگ آزادی کے دوران انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ایک خصوصی ٹریبونل نے بنیاد پرست جماعت اسلامی کے ایک سرکردہ لیڈر کو آج سزائے موت دی ہے۔ بین الاقوامی جرائم کے ٹریبونل ۔ 2 نے 80 سال سے زائد عمر کے عبدالسبحان کو یہ سزا دیتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف عائد کردہ 9 الزامات کے ثبوت کسی شک و شبہ سے بالاتر اور درست پائے گئے ہیں۔ سہ رکنی ٹریبونل نے کہاکہ ’’وہ (عبدالسبحان) پھانسی پر لٹکا دیئے جائیں تاوقتیکہ ان کی موت واقع ہوجائے‘‘۔ ٹریبونل کے چیرمین عبدالحق نے 165 صفحات پر مشتمل فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عبدالسبحان کو لوٹ مار، قتل، غارت گری، اغواء، حبس بیجا، آتشزنی و ایذا رسانی کا مجرم قرار دیئے جانے کے بعد حکومت کے مشتبہ مخالفین کی جانب سے عدالت کے باہر ایک خام بم دھماکہ ہوا جس کے ساتھ ہی حکام نے احاطہ میں سکیوریٹی انتظامات کو مزید سخت ترین بنادیا۔ اس فیصلے کے بعد بنگلہ دیش میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی بی این پی اور گزشتہ سال کے انتخابات میں اس کی حلیف جماعت اسلامی کے مخالف حکومت احتجاج کے سبب تاحال 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT