Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

بنگلہ دیش میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

ڈھاکہ ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش پولیس نے دارالخلافہ ڈھاکہ میں فواد بن سلطان کی رہائش گاہ پر دھاوا کرتے ہوئے لیاپ ٹاپ، سیکس ٹیبلیٹس اور فحش ویڈیوز ضبط کرلئے۔ خود کو ’’سلطان آف سیکس‘‘ کہنے والے ملزم نے متعدد خواتین کیساتھ جنسی تعلقات استوار کرتے ہوئے انکے ویڈیوز بنوائے اور ان خواتین کو بلیک میل کیا۔ دریں اثناء بنگلہ دیش پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اپنے ’’شکار‘‘ سے آن لائن رابطہ قائم کیا کرتا تھا اور کسی نہ کسی طرح اپنے جال میں پھنسا کر اپنے مکان پر لاتا تھا اور ان کیساتھ جنسی اختلاط کی ویڈیوز بنا کر خواتین سے (جن کی اکثریت شادی شدہ ہوا کرتی تھی) موٹی موٹی رقومات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا۔ پیشہ سے سلطان ایک رئیل اسٹیٹ تاجر تھا۔

TOPPOPULARRECENT