Monday , November 20 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں خودکش دھماکہ ‘ عسکریت پسند ہلاک

بنگلہ دیش میں خودکش دھماکہ ‘ عسکریت پسند ہلاک

ڈھاکہ ۔ 15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ نو۔جے ایم بی دہشت گرد تنظیم جو بنگلہ دیش میں بدترین دہشت گرد حملہ کی جو آج ہوا ذمہ دار تھی ‘ ایک عسکریت پسند نے اپنے ہوٹل کے کمرے میں خود کو دھماکہ سے اڑالیا ‘ جس کی وجہ سے پولیس کا دھاؤا ناکام ہوگیا ۔ نو۔جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کا عسکریت پسند جس کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس دھاوے چند لمحہ قبل خود کو دھماکہ سے اڑانے میں کامیاب رہا ۔ ڈھاکہ کے پنتھاپت ہوٹل میں اس نے خودکشی کرلی۔ آئی جی پی شہیدالحق کا بیان روزنامہ ڈھاکہ ٹریبون میں شائع کیا گیا ہے ۔

افغان فوج کا دیہات پر قتل عام کے بعد دوبارہ قبضہ
مزارشریف (افغانستان)۔ 15اگست ( سیاست ڈاٹ کام) افغان فوج نے ایک دورافتادہ دیہات پر اپنا قبضہ بحال کرلیا جہاں طالبان اور دولت اسلامیہ کے جنگجو مبینہ طور پر کئی شہریوں کو جاریہ ماہ کے اوائل میں قتل کرچکے ہیں ۔ عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر 50مرد ‘ خواتین اور اطفال مرزاوالانگ دیہات میں قتل کردیئے تھے ۔ یہ شمالی صوبہ سرائے پُل کا علاقہ ہے ۔ یہ قتل عام 5اگست کو ہوا تھا جب کہ حکومت حامی نیم فوجی تنظیم نے اس دیہات پر حملہ کردیا تھا ۔ افغان فوج کے شعبہ شمالی فوجی کور نے کہا کہ فوجیوں نے دیہات پر کئی دن کی ہولناک جنگ کے بعد اپنا قبضہ بحال کرلیا ہے ۔ 50شورش پسند ہلاک کئے جاچکے ہیں ۔نصراللہ جمشیدی نے کہا کہ ہماری فوج کا دیہات پر قبضہ مکمل ہے اور ہم طالبان کی زمینی سرنگوں اور بارودی سرنگوں کی تلاش میں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT