Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش میں دو بچوں کے قتل پر چھ افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش میں دو بچوں کے قتل پر چھ افراد کو سزائے موت

ڈھاکہ9 ۔ نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں رواں سال مختلف واقعات میں دو 13 سالہ بچوں کی تشدد کے بعد ہلاکت کے الزام میں چھ لوگوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ چار لوگوں کو سمیع العالم راجن کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کا مجرم پایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کا رکشہ چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس معاملے مزید چھ افراد کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس قتل کو ایک حملہ آور نے اپنے موبائل فون پر قید کر لیا تھا جس کے ردِ عمل میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ایک دوسرے واقعے میں دو کار میکینکوں کو اپنے سابق ملازم کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔رقیب حوالدار کی موت اگست میں ہوئی تھی۔ کام چھوڑنے کے نتیجے میں اس کے جسم میں ہوا بھر دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT