Sunday , January 21 2018
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش میں دو نئے ایربیسیس کا قیام

بنگلہ دیش میں دو نئے ایربیسیس کا قیام

ڈھاکہ ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش اپنی فضائیہ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے وہ نئے ایربیس تیار کرے گا جو باریسال اور سیلہٹ میں تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ٹکنالوجی اور اسٹریٹیجی کاسوال ہے تو بنگلہ دیشی فضائیہ کو انتہائی عصری، پروفیشنل اور ہرفن مولا فوج میں تبدیل کیا جائے گا، جس سے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اس کی کارکردگی میں بہتری پیدا ہوگی۔ جیسور میں 74 بنگلہ دیش ایئرفورس اکیڈیمی کی پریسیڈنٹ پریڈ کورس اور ڈائریکٹ انٹری 2017ء کورس برائے بنگلہ دیش ایئرفورس آفیسر کی اکیڈیمی پریڈ سے وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران یہ بات کہی اور یہ بھی بتایا کہ بنگلہ دیشی فضائیہ میں ہمہ مقصدی لڑاکا طیاروں، عصری نوعیت کے تربیتی ہیلی کاپٹرس، جیٹ تربیتی طیاروں، سیمولیٹرس، ان مینڈایریل وہیکلس سسٹمس، قریب اور دوری فضائی دفاعی راڈار اور زمین سے فضاء میں درمیانی رفتار سے چلائے جانے والے میزائلس کو شامل کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT