Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں دو گاڑیوں کا تصادم، 10 ہلاک

بنگلہ دیش میں دو گاڑیوں کا تصادم، 10 ہلاک

ڈھاکہ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے چوادانگا علاقے میں آج ایک ٹرک اور ایک منی ٹرک میں تصادم ہوگیا ، جس میں کم از کم 10لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔ پولس کے مطابق یہ حادثہ ڈھاکہ اور جنوبی کھلنا شہر کو جوڑنے والی شاہراہ پر ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں کچھ لوگوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ایک پولس افسر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ واضح ر ہے کہ شاہراہوں کی خستہ حالت، ٹرینوں کی دیکھ بھال نہیں ہونے اور ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے بنگلہ دیش میں سڑک حادثات زیادہ ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT