Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں زبردست طوفان ، 11 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں زبردست طوفان ، 11 افراد ہلاک

ڈھاکہ ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے بعض علاقوں میں آئے زبردست طوفان میں 11 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ راج شاہی ڈسٹرکٹ میں زبردست طوفان سے چار افراد ہلاک ہوگئے اور زائد از 100 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ شیب گنج میں بجلی گرنے سے دو خواتین ہلاک ہوئیں۔ ڈورگا پاڑہ علاقہ میں واقع دریائے پدما میں  ایک کشتی کے الٹنے سے پانچ افراد غرقاب ہوگئے۔ اخبار ڈیلی اسٹار نے یہ اطلاع دی۔ حادثہ کے وقت کشتی میں چھ افراد سوار تھے۔ تاہم ایک مسافر تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

’’کف لنک‘‘ دہشت گرد کو آٹھ سال کی جیل
لندن ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 34 سالہ برطانوی مسلمان جس نے جیمس بانڈ 007 کے اسٹائل میںیو ایس بی کف لنک کا استعمال کرتے ہوئے اتنہاء پسندوں کا ڈیٹا جمع کیا تھا، کو یوکے کی ایک عدالت نے آٹھ سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ ویلز کے سماعت اللہ نے آج اعتراف کیا کہ وہ دولت اسلامیہ دہشت گرد گروپ کارکن تھا اور گروپ کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں پر عمل آوری اور دہشت گردانہ کارروائی انجام دینے کیلئے درکار سازوسامان بھی رکھتا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سماعت اللہ کو انتہائی خطرناک قرار دیا تھا۔ لندن کے اولڈ بیلی کورٹ نے اسے آٹھ سال کی سزائے قید سنائی۔

 

TOPPOPULARRECENT