بنگلہ دیش میں سمنٹ فیکٹری منہدم ، 7 ہلاک

ڈھاکہ ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے جنوب مغربی علاقہ میں واقع ایک زیرتعمیر سمنٹ فیکٹری کی چھت منہدم ہونے کے حادثہ میں کم و بیش 7 افراد ہلاک، زائد از 50 زخمی اور سینکڑوں افراد فیکٹری کے ملبہ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ آرمی ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے چلائی جانے والی مونگلا سمنٹ فیکٹری کی موجودہ عمارت میں توسیع کی جارہی تھی اور حادثہ کے

ڈھاکہ ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے جنوب مغربی علاقہ میں واقع ایک زیرتعمیر سمنٹ فیکٹری کی چھت منہدم ہونے کے حادثہ میں کم و بیش 7 افراد ہلاک، زائد از 50 زخمی اور سینکڑوں افراد فیکٹری کے ملبہ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ آرمی ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے چلائی جانے والی مونگلا سمنٹ فیکٹری کی موجودہ عمارت میں توسیع کی جارہی تھی اور حادثہ کے وقت 150 ورکرس اسی توسیع شدہ حصہ میں برسرکار تھے۔ دریں اثناء آتش فرو عملہ نے بتایا کہ ملبہ سے 7 نعشوں کو نکالا گیا ہے جبکہ 53 افراد انتہائی زخمی حالت میں پائے گئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ فائر آفیسر کے مطابق ملبہ میں پھنسے ہوئے مزید افراد کی تلاش جاری ہے کیونکہ ہمیں بتایا گیا ہیکہ حادثہ کے وقت فیکٹری میں تقریباً 100 افراد موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد نے حادثہ پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کا بہترین علاج کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT