Wednesday , December 12 2018

بنگلہ دیش میں شمال مشرق کے تخریب کاروں کو نکال باہر کرنے اقدام

شیلانگ 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بارڈر سکیوریٹی فورس کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر بنگلہ دیش میں حکام نے شمال مشرق کے تخریب کاروں کو اپنی سرزمین سے نکالنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہم کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ بنگلہ دیش میں شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے

شیلانگ 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بارڈر سکیوریٹی فورس کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر بنگلہ دیش میں حکام نے شمال مشرق کے تخریب کاروں کو اپنی سرزمین سے نکالنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہم کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ بنگلہ دیش میں شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تخریب کاروں کو ان کے عارضی کیمپس اور کمین گاہوں سے نکالنا شروع رکدیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں بی ایس ایف کی جانب سے وقفہ وقفہ سے بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کو اطلاعات فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ساتھ کل مشاورتی میٹنگ اختتام کو پہونچی اور اس اجلاس کے دوران بی ایس ایف کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ بنگلہ دیش کی سرزمین سے ان تخریب کاروں کو نکال باہر کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بی ایس ایف نے اس کانفرنس کے دوران بنگلہ دیش کے مختلف مقامات پر تخریب کاروں کے جملہ 39 کیمپس کے تعلق سے اطلاعات فراہم کی تھیں اور یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کیمپس پر دھاوے کرنے میں مدد کی جائے اور تخریب کاروں کو گرفتار کیا جائے ۔ بی ایس ایف نے بنگلہ دیش کے شہریوں کی جانب سے سرحدات کی خلاف ورزی کا مسئلہ بھی اٹھایا تھا اورکہا تھا کہ یہ شہری اغوا ‘ ڈکیتی اور سرقہ کی وارداتوں وغیرہ میں بھی ملوث ہیں۔

TOPPOPULARRECENT