Wednesday , April 25 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں صوفی درگاہ کے متولی کو قتل کے الزام میں 7عسکریت پسندوں کو سزائے موت

بنگلہ دیش میں صوفی درگاہ کے متولی کو قتل کے الزام میں 7عسکریت پسندوں کو سزائے موت

ڈھاکہ ۔ 18مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) 7عسکریت پسند بشمول ایک جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے علاقائی صدر کو آج بنگلہ دیش میں صوفی درگاہ کے متولی کو 2015ء میں قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنادی گئی ۔ عسکریت پسندوں نے متولی رحمت علی کو کلہاڑی سے حملہ کر کے 10نومبر 2015ء کو ہلاک کردیا تھا ۔ ان کے قتل کی اطلاع روزنامہ ’ڈیلی اسٹار ‘ میں شائع ہوئی تھی ۔ پولیس نے 15افراد کو اس مقدمہ کا ملزم قرار دیا تھا ۔ 16اگست گذشتہ سال مشتبہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔ رنگپور کی عدالت نے ان میں سے 7 بشمول جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے کمانڈر مسعود رانا کو سزائے موت سنائی ۔ جہانگیر عالم اور دیگر 5کو بری کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT