Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں مزید ایک سیکولر بلاگر کا قتل القاعدہ نے ذمہ داری قبول کرلی

بنگلہ دیش میں مزید ایک سیکولر بلاگر کا قتل القاعدہ نے ذمہ داری قبول کرلی

ڈھاکہ ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک 40 سالہ سیکولر بلاگر کو پانچ افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جاریہ سال بنگلہ دیش میں اپنی نوعیت کا یہ چوتھا قتل ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقتول نیلائے نیل کو کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے اس کے فلیٹ میں گھس کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ دوپہر 1-45 بجے پیش آیا جب چوتھی منزل پر واقع اس کے فلیٹ پر قاتلوں نے ہلہ بول دیا تھا۔ پولیس آفیسر انچارج مستفیض الرحمان نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے بعد پانچ مشتبہ افراد رحمان کے فلیٹ میں داخل ہوئے اور اسے قتل کردیا۔ وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، جسے 1971ء کی جنگ آزادی میں جنگی جرائم میں ملوث افراد کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کرنے والی ایک تنظیم گناجاگرن منچا کا کارکن بتایا گیا ہے۔ رات دیر گئے القاعدہ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔

TOPPOPULARRECENT