Monday , November 20 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں مشتبہ دولت اسلامیہ کارکن گرفتار

بنگلہ دیش میں مشتبہ دولت اسلامیہ کارکن گرفتار

ڈھاکہ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشتبہ بنیاد پرست جماعت اسلامی کے کارکن کو پولیس نے انٹرنیٹ پر مختلف سیول سوسائٹیوں کو موت کی دھمکی دینے کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔ جماعت اسلامی کا یہ کارکن خود کو دولت اسلامیہ کا آپریٹر بتایا کرتا تھا۔ دریں اثناء پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ کارکن کو ڈھاکہ کے تیج گاؤں علاقہ سے گزشتہ شب گرفتار کیا گیا۔ عرصہ دراز سے وہ انٹرنیٹ پر خود کو دولت اسلامیہ کا ایک رکن ظاہر کرتے ہوئے سیول سوسائٹیوں کے ارکان کو موت کی دھمکیاں دیا کررہا تھا۔ تاہم اس کا اصل تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔ اس کا اصلی نام ناہید حسین ہے جبکہ خود کو برطانوی نژاد دولت اسلامیہ کے مہلوک کے نام کی نقل کرتے ہوئے جہادی جان بتایا کرتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT