Friday , September 21 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ممنوعہ اسلام پسند گروپ کا لیڈر گرفتار

بنگلہ دیش میں ممنوعہ اسلام پسند گروپ کا لیڈر گرفتار

ڈھاکہ ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں پولیس نے آج کہا کہ انہوں نے ممنوعہ اسلام پسند گروپ جس پر ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے، اس کے سربراہ کو گرفتار کرلیا اور یہ کہ اس نے تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیا تھا۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) گروپ کے لیڈر عبداللہ ال تسنیم اور 6 دیگ

ڈھاکہ ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں پولیس نے آج کہا کہ انہوں نے ممنوعہ اسلام پسند گروپ جس پر ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے، اس کے سربراہ کو گرفتار کرلیا اور یہ کہ اس نے تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیا تھا۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) گروپ کے لیڈر عبداللہ ال تسنیم اور 6 دیگر کو آج صبح ڈھاکہ میں کئے گئے دھاوؤں میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان منیرالاسلام نے بتایا کہ تسنیم نے مشرق وسطیٰ کے آئی ایس آئی ایس اسلامی جنگجوؤں کے ساتھ رابطہ قائم کرلیا ہے۔ جے ایم بی گروپ 2005ء کے آس پاس بہت سرگرم تھا جب اس نے ملک گیر سطح پر اگست اور ڈسمبر کے درمیان سینکڑوں بم دھماکے کئے۔

TOPPOPULARRECENT