Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں کارخانہ سانحہ پر فلم کو منظوری

بنگلہ دیش میں کارخانہ سانحہ پر فلم کو منظوری

ڈھاکہ ۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش عدالت العالیہ نے آج دنیا کے بدترین صنعتی حادثہ کے بارے میں ایک فلم کی نمائش کی منظوری دے دی ۔ 2013ء میں رانا پلازہ ملبوسات کارخانہ منہدم ہوگیا تھا ‘ اس کے بارے میں تیار کردہ فلم پر امتناع عائد کرنے کا ماضی میں فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس سانحہ میں 1100سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ عدالت نے گذشتہ ہفتہ فلم ’’ رانا پلازہ ‘‘ کی نمائش پر امتناع عائد کیا تھا کیونکہ اس میں پیش کئے ہوئے ہولناک واقعات منفی انداز میں فلمائے گئے تھے ۔ ملک کی 25 ارب امریکی ڈالر مالیتی صنعت اس حادثہ میں تباہ ہوگئی تھی ۔ چیف جسٹس ایس کے سنہا کی زیرقیادت سپریم کورٹ کی بنچ نے سابق حکم منسوخ کردیا ۔ اٹارنی جنرل محبوب عالم نے کہا کہ اب رانا پلازہ فلم کی نمائش پر کوئی امتناع عائد نہیں ہے ۔ عدالت کے فیصلہ کی وجوہات کا انکشاف نہیں کیا گیا غربت زدہ بنگلہ دیش کی ملبوسات کی صنعت دنیا بھر میں چین کے بعد دوسرے مقام پر ہے اور بنگلہ دیش کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ رانا پلازہ کے انہدام اور ایسے ہی دیگر مہلک حادثات سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر صنعت کی ابتر حالت کے خلاف اور 40لاکھ مزدوروں کو کم تنخواہ دینے کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT