Wednesday , December 19 2018

بنگلہ دیش میں کشتی غرقابی میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

ڈھاکہ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک مسافر کشتی کے حادثے میں سو سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ کشتی پر تقریباً دوسو افراد سوار تھے۔ 40کے قریب مسافر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ 35 کو امدادی کارروائیوں کے دوران بچا لیا گیا تھا۔ سو کے قریب ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 50 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں دریائے میگھنا میں پیش آیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT