Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں کشتی غرقاب : 10 ہلاک

بنگلہ دیش میں کشتی غرقاب : 10 ہلاک

ڈھاکہ 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی دریائے میگھنا میں آئے طوفان میں آج ایک مسافر بردار کشتی غرقاب ہوگئی ۔ اس کشتی پر 200 افراد سوار تھے ۔ اس حادثہ میں 10 افراد کے مرنے کی اطلاع ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایم وی میراج 4 کشتی دریائے میگھنا میں منشی گنج ضلع میں آج دو پہر موسمی بارش کے دوران غرقاب ہوگئی ۔

اس حادثہ کے بعد دس نعشوں کو نکال لیا گیا ہے اور دوسرے مسافرین کی تلاش جاری ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ کشتی ڈھاکہ کے سردار گھاٹ ٹرمنل سے شریعت پور کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر منشی گنج ضلع سیف الحسن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشتی ‘ ٹرمنل سے روانگی کے ایک گھنٹہ کے بعد طوفان کی زد میں آگئی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مرنے والوں کی تعداد 10 رہی ہے اور ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کشتی پر کتنے افراد سوار تھے ۔ یہ تعداد 200 سے 350 کے درمیان ہوسکتی ہے ۔ یہ کشتی دریا کے وسط میں غرقاب ہوئی ہے ۔

شپنگ عہدیداروں نے کہا کہ دو دوسری کشتیوں کو جو قریب سے گذر رہی تھیں وہاں بروئے کار لاتے ہوئے غرقاب شدہ کشتی کا پتہ چلاکر اسے نکالا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ فائر سرویس کے بچاؤ کارکن اور مقامی افراد نے نعشیں نکالنے میں مدد کی ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے جائے حادثہ پر میڈیا کو بتایا کہ تلاشی کا کام ہنوز جاری ہے ۔ واضح رہے کہ پندرہ دن قبل ہی اسی طرح کی ایک کشتی جس پر 70 افراد سوار تھے موسمی بارش اور طوفان کی زد میں آگئی تھی ۔ بنگلہ دیش کے اس علاقہ میں موسم گرما کے دوران طوفان کے واقعات عام ہیں۔ بنگلہ دیش کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی دریاؤں میں بھی کشتیوں کے غرقاب ہونے کے واقعات عام ہیں۔ خاص طور پر مانسون کی بارش کے دوران اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں اور ان کی وجہ خستہ حالت کی کشتیوں کو قرار دیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT