Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملے ہندوستان کا اظہار تشویش

بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملے ہندوستان کا اظہار تشویش

نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملے کے تازہ واقعات کے پس منظر میں وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے ہندوستانی ہائی کمشنر متعینہ ڈھاکہ کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو ہندوستان کی تشویش سے واقف کرائیں۔ سشما سوراج نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے تحفظ کے سلسلے میں ہماری تشویش سے واقف کرائیں۔ بنگلہ دیش میں اشرار نے کل ہندوؤں کے گھروں کو نذرآتش کیا اور دو مندروں کو نقصان پہنچایا۔ چند دن قبل بھی اقلیتی فرقہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT