Monday , July 16 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے مکانوں کی آتشزنی ‘53 گرفتار

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے مکانوں کی آتشزنی ‘53 گرفتار

انتخابات کے پیش نظر جماعت اسلامی کی کارستانی ‘ ایس پی رنگ پور میزان الرحمن کی پریس کانفرنس
ڈھاکہ ۔ 12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 53 افراد آج 30سے زیادہ ہندوؤں کے مکانات نذرآتش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے ۔یہ آتشزنی کے واقعات اس افواہ کی بنیاد پر کئے گئے تھے کہ اقلیتی برادری کے جذبات مجروح کرنے والے ایک بیان فیس بک پر اکثریتی فرقہ کی جانب سے شائع کروایا گیا ہے ۔ پولیس نے الزام عائدکیا کہ ملک کی سب سے بڑی اسلام پسند پارٹی جماعت اسلامی جو اپوزیشن بی ایم پی کی کلیدی حلیف ہے نے ہندوؤں کے مکانوں پر یہ حملے کئے تھے تاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات سے پہلے بے چینی پیدا کی جاسکے ۔ ایس پی میزان الرحمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جماعت نے انتخابات کی قربت کے پیش نظر بے چینی پھیلانے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے چار افراد کی شناخت کرلی ہے جنہوں نے حملوں پر اکسایا تھا ۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں کوتوالی اور گنگا چارہ پولیس اسٹیشنس میں شکایت درج کرلی ہے اور تاحال 53 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ رنگ پور کے اے ایس پی ذاکر حسین نے روزنامہ ڈھاکہ ٹریبون نے کہا کہ فسادی ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے جو ہندوؤں کے مکانوں کو نذرآتش کررہا تھا پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا اور پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ بعد ازاں پولیس نے آنسو گیس شل برسائے تھے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جاسکے ۔ احتجاجیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ فیس بک پر شائع اہانت انگیز بیان کی وجہ سے برہم ہوگئے تھے ۔ چند دن قبل دیہات ٹھاکر واڑی سے بھی اسی قسم کی اطلاع ملی تھی ۔

نیپال کے ایورسٹ علاقہ میں
روسی کھلاڑی کی موت
کٹھمنڈو۔12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) روس کے ایک کھلاڑی جو اپنے اسٹنٹس کیلئے شہرت رکھتا ہے ‘ ہمالیہ سلسلہ کو ہ کے ایورسٹ علاقہ میں چھلانگ لگاتے ہوئے فوت ہوگیا ۔ 52سالہ ولیری روزوف ایک دلیر آدمی تھا اور دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی سے چھلانگ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا ۔ وہ امابابلام سے 6812میٹر بلند پہاڑ ہے ایورسٹ کے علاقہ میں چھلانگ لگارہا تھا جب کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ ایک ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا ہے اور اس کی نعش حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT