Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش میں ہڑتال کا دوسرا دن ٹرین پٹری سے اُتر گئی

بنگلہ دیش میں ہڑتال کا دوسرا دن ٹرین پٹری سے اُتر گئی

ڈھاکہ 2فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں ایک ٹرین پٹریوں سے اُتر گئی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سبوتاج کی گئی کارروائی ہے جس کے بعد حکام نے حادثہ والی روٹ پر ٹرین خدمات مسدود کردی ہے جبکہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)کی جانب سے 72 گھنٹوں کی ملک گیر ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہوگئی۔ ریلویز کے ترجمان کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے 42 فیٹ کے فاصلے تک پٹریوں کو اُکھاڑ دینے سے میمن سنگھ ایکسپریس پٹریوں سے اُتر گئی جن میں ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران سبوتاج کا یہ ساتواںواقعہ ہے ۔ بنگلہ دیش میں بی این پی کی صدر خالدہ ضیاء کی اپیل پر ملک گیر قومی شاہراہوں، ریلوے پٹریوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے اور 72 گھنٹے طویل بند منایا جارہا ہے۔ احتجاج کا آغاز شیخ حسینہ حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر ہوا تھا ۔ ایک سال قبل انتخابات میں جس کا تمام اپوزیشن پارٹیوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔ عوامی لیگ برسراقتدار آئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT