Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں 10 روہنگیا پناہ گزیں ہاتھیوں کی وجہ سے ہلاک :اقوام متحدہ

بنگلہ دیش میں 10 روہنگیا پناہ گزیں ہاتھیوں کی وجہ سے ہلاک :اقوام متحدہ

جنیوا ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غذا کی تلاش میں ہاتھیوں نے 10 روہنگیا پناہ گزینوں کو مختلف واقعات میں کچل دیا ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بموجب پناہ گزینوں کے کیمپوں میں توسیع کی وجہ سے جانوروں اور انسانوں کے درمیان جنگ شروع ہوگئی ہے ۔ 7 لاکھ روہنگیا میانمار سے فرار ہوکر گزشتہ اگست سے بنگلہ دیش میں مقیم ہیں ۔ کیونکہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی میں میانمار کی فوج مصروف تھی ۔ ان پناہ گزینوں کے کیمپ پھیل جانے کی وجہ سے جنگلوں کے رقبہ میں کمی ہوگئی ہے ۔ اور جنگلی جانور اپنی غذا کی تلاش میں کیمپوں تک پہونچ رہے ہیں ۔اقوام متحدہ نے کہا کہ ان 10 پناہ گزینوں نے ہاتھیوں کوڈرانے کی کوشش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT