Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں 23 افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش میں 23 افراد کو سزائے موت

ڈھاکہ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں 23 افراد کو جن میں اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک قائد بھی شامل ہیں، کو حکمراں جماعت عوامی لیگ اور اس کی اسٹوڈنٹس ونگ سے تعلق رکھنے والے چار ارکان کو 2002ء میں ہلاک کرنے کی پاداش میں سزائے موت سنائی گئی۔ سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج قمر النہار نے جن کا تعلق نارائن گنج کورٹ سے ہے، آج یہ فیصلہ سنایا۔ اخبار ’’ڈیلی اسٹار‘‘ کے مطابق جن 23 ملزمین کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ ان میں سے چار مفرور ہیں جبکہ عدالت میں موجود 19 ملزمین میں بی این پی کے گوپالدی یونٹ کے صدر ابوالبشر کا شو بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ بی این پی کی قیادت سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کرتی ہیں۔
فوربس کی ’’گلوبل گیم چینجرس ‘‘ میں مکیش امبانی سرفہرست
نیویارک۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریلائینس انڈسٹریز کے صدرنشین مکیش امبانی کا نام فوربس کی گلوبل گیم چینجرس میں سرفہرست ہے جس سے عالمی پیمانے پر اپنی صنعت کو فروغ دیتے ہوئے کروڑوں افراد کی طرز زندگی کو بہتری عطا کی۔ 60 سالہ امبانی ہندوستانی عوام کو انٹرنیٹ جیسی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے میں اہم رول ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT