Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں 3عسکریت پسند گرفتار

بنگلہ دیش میں 3عسکریت پسند گرفتار

ڈھاکہ۔18فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے تین عسکریت پسندوں کو آج بم سازی کے الزام میں بنگلہ دیش کے شہر راڈشاہی کے علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ اعلیٰ سطحی سریع الحرکت بٹالین نے صاحب جان ایئرپورٹ کے علاقہ میں ایک اطلاع ملنے پر دھاوا کیا تھا ۔ گرفتار افراد کی شناخت صاحب جان علی عمر 35سال ‘ ابوالکلام آزاد عمر 28سال اور جہانگیرعالم عمر 28سال کی گئی ہے ۔ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل محمد محبوب العالم نے کہا کہ انہوں نے ان کے قبضہ سے 500گرام بارود انتہا پسندوں کا تشہیری ورقیعہ اور بم سازی کے مادے ضبط کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT