Monday , November 20 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں 4خاتون عسکریت پسند گرفتار

بنگلہ دیش میں 4خاتون عسکریت پسند گرفتار

جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ارکان ہونے کا شبہ ‘سابق خاتون دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد کارروائی
ڈھاکہ ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی پولیس نے آج چار مشتبہ خاتون کارکنوں کو جن پر شبہ ہے کہ وہ بنگلہ دیشی عسکریت پسند گروپ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کی خاتون کارکن ہے گرفتار کرلیا۔ان پر  ایک ہوٹل میں بدترین دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس حملہ میں 22افراد جن میں بیشتر غیر ملکی تھی ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کی چار خاتون کارکنوں کو اس تنظیم کے ایک خفیہ اڈہ میں دھاوے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ان چاروں کو شمال مغربی بنگلہ دیش کے ضلع سراج گنج سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے دستی بم تیار کرنے کی اشیاء بھی ضبط کرلیں ۔ جن میں 6دیسی ساختہ بم اور کئی جہادی کتابیں بھی شامل ہیں جو پوشیدہ اڈہ پر دھاوے کے دوران ضبط کی گئی ہیں ۔ چند دن قبل پولیس نے ایک خاتون کو یکم جولائی کے دہشت گرد حملہ کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا جو ایک کاریگر پر جو ہولی بیکری میں کام کیا کرتا تھا ۔ حملہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کی گئی تھی ۔ کثیر الاشاعت روزنامہ نے اس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ذرائع نے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی تاہم جو تحقیقات سے اچھی طرح واقف ہیں کہا کہ یہ خاتون قبل ازیں کم از کم ایک حملہ آور سے واقف تھی ۔ اس خاتون کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ اعلیٰ سطحی انسداد جرائم سریع الحرکت بٹالین سے مربوط شعبہ نے یکم جولائی کو اسلام پسندوں کے حملہ کے خاطیوں کے خلاف کارروائی کی تھی ۔ اس دہشت گرد حملہ میں 22افراد بشمول غیر ملکی ہلاک ہوگئے تھے ۔ دولت اسلامیہ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT