Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو ہراکر سیریزبرابر کردی

بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو ہراکر سیریزبرابر کردی

میرپور ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 3 میچوں کی ونڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا۔ میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر دن؍ رات کے میچ میں بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تو میزبان ٹیم بڑا اسکور ترتیب دینے میں ناکام رہی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے محموداللہ اور مشرف مرتضیٰ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 238/8 اسکور کئے۔ محمود نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے جبکہ کپتان مشرف نے آخری مراحل میں تیزرفتار 44 رنز جوڑے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس، عادل رشید اور جیک بال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے 239 رنز کا ٹارگٹ آسان لگ رہا تھا لیکن مہمان بلے باز شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہوئے اور ابتدائی چار بلے باز 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔  جس کے بعد جانی بیئراسٹو اور جوز بٹلر نے اسکور کو 105 رنز تک پہنچایا۔ بیئراسٹو 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بٹلر 57 رنز بنا پائے۔ عادل رشید نے 33 اور جیک بال نے 28 رنز کا حصہ ادا کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 44.4 اورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ 34 رنز سے ہار گئی۔ مشرف مرتضیٰ نے سب سے زیادہ 4 اور تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مشرف کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔ پہلا ونڈے انگلینڈ نے جیتا تھا۔ فیصلہ کن میچ 12 اکتوبر کوچٹگانگ میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT