Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش نے تیسرے ٹسٹ میں زمبابوے کو 186 رنز سے ہرادیا

بنگلہ دیش نے تیسرے ٹسٹ میں زمبابوے کو 186 رنز سے ہرادیا

چٹگانگ 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں بھی 186 رنوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں وائیٹ واش کرلیا ہے ۔ اس نے تینوں ہی ٹسٹ میچس جیت لئے ہیں ۔ تیسرے ٹسٹ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 186 رنوں سے شکست دیدی ۔ بنگلہ دیش نے اس میچ میں پہلی اننگز میں تمیم اقبال اور امرالقیاس کی شاندار سنچریوں کی بدولت 503 رن

چٹگانگ 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں بھی 186 رنوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں وائیٹ واش کرلیا ہے ۔ اس نے تینوں ہی ٹسٹ میچس جیت لئے ہیں ۔ تیسرے ٹسٹ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 186 رنوں سے شکست دیدی ۔ بنگلہ دیش نے اس میچ میں پہلی اننگز میں تمیم اقبال اور امرالقیاس کی شاندار سنچریوں کی بدولت 503 رنوں کا اسکور کھڑا کیا تھا ۔ بنگلہ دیش کے اس اسکور کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں سکندر رضا ‘ مساکاڈزا ‘ چکابوا اور چگمبورا کی نصف سنچریوں کی بدولت 374 رنوں کا اسکور کیا تھا ۔ میزبان بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں بھی اچھا مظاہرہ کیا اور اس نے پانچ وکٹس پر 319 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیر کردی تھی ۔ اس اسکور میں معین الحق کے شاندار 131 رنز بھی شامل تھے ۔ تمیم اقبال نے اس اننگز میں 65 رنز بنائے تھے ۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 262 رنوں پر ڈیکلیر کردی تھی ۔ اس اننگز میں بھی زمبابوے کیلئے سکندر رضا اور چکابوا نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ سکندر رضا 65 اور چکابوا 89 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع السلام ‘ روبیل حسین ‘ زبیر حسین اور شواگتا ہوم نے دو دو وکٹس حاصل کئے تھے جبکہ تاج الاسلام اور محمود اللہ کو ایک ایک وکٹ ملی تھی ۔ اس طرح بنگلہ دیش نے یہ میچ 186 رنوں سے جیت لیا ۔ بنگلہ دیش نے تینوں ہی ٹسٹ میچس میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بنگلہ دیش کے مومن الحق کو مین آف دی میچ اور شکیب الحسن کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT