Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش نے ٹاس جیتا ، ہندوستان کی پہلے بیٹنگ

بنگلہ دیش نے ٹاس جیتا ، ہندوستان کی پہلے بیٹنگ

بنگلورو، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنمنٹ میں بنگلہ دیش نے آج ہندوستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر یہاں میزبانوں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ روہت شرما اور شکھردھون نے اننگز کا آغاز کیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے پہلا اوورمشرف مرتضیٰ نے کیا اور صرف پانچ رنز دیئے۔بنگلہ دیش نے دوسری طرف سے اسپنر سواگتا ہوم کو بولنگ سونپی  اور اس اوور میں دھون نے پہلا چوکا لگایا۔ دوسرے اوور کے ختم ہونے پر انڈیا کا اسکور 9 تھا۔ تیسرے اوورمیں الامین حسین کو روہت نے ایک خوبصورت کور ڈرائیو پر چوکا جڑ دیا۔اس ٹورنمنٹ میں انڈیا نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور ایک میچ ہارا اور ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں۔بنگلہ دیش اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔انڈیا نے اپنے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کھانے کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان کو ہرا دیا تھا۔
ہند۔ بنگلہ دیش میچ کا مشاہدہ کرنے
ہاکی ٹیم کو بی سی سی آئی کی دعوت
نئی دہلی ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک عمدہ خیرسگالی اقدام میں بی سی سی آئی نے آج نیشنل ہاکی ٹیم کو خصوصی مدعوئین کی حیثیت سے انڈین کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش کے خلاف چناسوامی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ T20 گروپ لیگ میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بی سی سی آئی نے کسی اور کھیل کی مکمل نیشنل ٹیم کو باضابطہ مدعو کیا ہے کہ عالمی ایونٹ کے میچ کا مشاہدہ کرنے آئیں۔

TOPPOPULARRECENT