Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش نے پہلا کوالیفائنگ میچ جیتا نیدرلینڈس کو 8 رنز سے شکست ، تمیم اقبال کو میچ ایوارڈ

بنگلہ دیش نے پہلا کوالیفائنگ میچ جیتا نیدرلینڈس کو 8 رنز سے شکست ، تمیم اقبال کو میچ ایوارڈ

دھرمشالا ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تمیم اقبال بنگلہ دیشی ٹیم میں واپسی کے بعد آج پہلی بار فام میں نظر آئے جس کے بل بوتے پر اُن کی ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ میچس میں آج گروپ اے کے مقابلے میں نیدرلینڈس کو 8 رنز سے شکست دیدی ۔ بنگلہ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی، چنانچہ مشرف مرتضیٰ کی ٹیم 153/7 اسکور کرپائی جس میں سوائے اوپنر تمیم کوئی دیگر بیٹسمین معقول اسکور نہیں کرسکا ۔ تمیم نے 6 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں میں 83ناٹ آؤٹ اسکور کئے جس کے بل بوتے پر ٹیم کا قابل لحاظ اسکور ہوا ۔ نیدرلینڈس کی کمزور بیٹنگ بنگلہ دیش کے حق میں فائدہ ثابت ہوگئی کیونکہ حریفوں کے پاس تجربہ کار بیٹسمینوں کی کمی ہے چنانچہ ایک مرحلہ پر وہ 112/3 تک پہونچ جانے کے باوجود ٹارگٹ کے حصول میں ناکام رہے ۔ نیدرلینڈس کو آخری اوور میں جیت کیلئے 17 رنز بنانے تھے لیکن اُس کے لوور آرڈر بیٹسمین صرف 8 رنز جوڑ پائے اور اُنھیں 8 رنز سے شکست ہوگئی ۔ نیدرلینڈس کی طرف سے 29 کا ٹاپ اسکور دو بیٹسمینوں اوپنر ایس مائیبرگ اور کپتان پی بورین نے بنائے ۔ بنگلہ دیش کیلئے الامین حسین اور شکیب الحسن دونوں نے فی کس دو دو وکٹیں لئے ۔ تمیم اقبال کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ بنگلہ دیش کو اس جیت سے دو پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT