Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش ٹسٹ سیریز، سری لنکائی ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش ٹسٹ سیریز، سری لنکائی ٹیم کا اعلان

کولمبو۔14 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کیخلاف مجوزہ ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا جس میں سرنگا لکمل نائب کپتان مقرر کر دیئے گئے۔ معلنہ ٹیم کپتان دنیش چنڈیمل، دیموتھ کرونارتنے ، اینجلو میتھیوز، دنوشکا گوناتھیلاکا، کوسال مینڈس، دھنن جایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، روشن سلوا، رنگناہیراتھ، سرنگا لکمل، دلروون پریرا، دشمنتھا چمیرا، لکشن سنداکن، اکیلا دھنن جایا، لہیرو گماگے اور لہیرو کمارا پر مشتمل ہے۔ سری لنکائی سلیکٹرز نے وشوا فرنینڈو، سدیرا سمارا وکرما، داسون شناکا اور لہیرو تھریمانے کو ان کی حالیہ کارکردگی کے پیش نظر خارج کردیا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 31 جنوری سے ہو گا۔یاد رہے کہ 2017ء میں سری لنکائی ٹیم کے مظاہرے انتہائی مایوس کن ہے اور اب وہ بنگلہ دیش سے سیزن کا بہتر آغاز کیلئے پرعزم ہے۔

TOPPOPULARRECENT