Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش پریمئیر لیگ ‘ 200 بیرونی کرکٹرس کھیلنے کیلئے رضامند

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ ‘ 200 بیرونی کرکٹرس کھیلنے کیلئے رضامند

ڈھاکہ 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریبا 200 بیرونی کرکٹرس نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں کھیلنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے حالانکہ کچھ گوشے یہاں سکیوریٹی کا مسئلہ بھی بتا رہے ہیں۔ سکیوریٹی وجوہات کی بنا پر ہی آسٹریلیائی ٹیم نے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کردیا تھا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ پاکستان کے سابقہ فاسٹ بولر محمد عامر اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ان بیرونی کرکٹرس میںشامل ہیں جنہوں نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے 48 اور آسٹریلیا کے 4
کرکٹرس نے بھی یہاں کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے ٹکنیکل کمیٹی کے رکن خالد محمود نے کہا کہ تاحال 182 بیرونی کھلاڑیوں بشمول 52 پاکستانیوں نے یہاں کھیلنے سے رسمی طور پر اتفاق کرلیا ہے ۔ ان میں انگلنیڈ سے تعلق رکھنے والے 48 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو مقبول کھلاڑی یہاں کھیلنے تیار ہیں ان میں مصباح الحق ‘ شاہد آفریدی اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔ عامر پر امتناع کو حال ہی میں ختم کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کرس گیل ( ویسٹ انڈیز ) روی بوپارہ ( انگلینڈ ) اور کمار سنگاکارا ( سری لنکا ) بھی شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے 21 نومبر سے اس ٹورنمنٹ کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ میچ فکسنگ الزامات کے تحت اس ٹورنمنٹ کو دو سال تک روک دیا گیا تھا ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اسے سکیوریٹی کے اندیشوں کے باوجود بیرونی کرکٹرس کا حوصلہ افزا رد عمل حاصل ہوا ہے ۔ آسٹریلیا نے جاریہ مہینے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کردیا تھا اور اس کیلئے اس نے سکیوریٹی مسائل کو وجہ قرار دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT