Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں مشکوک میچز کا سلسلہ جاری

بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں مشکوک میچز کا سلسلہ جاری

ڈھاکہ ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش پریمیرلیگ میں مشکوک میچز کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کسی ایک میچ کا نتیجہ بھی شفاف ثابت نہیں ہوا۔ اب تک اس لیگ میں 26 میچز ہو چکے ہیں اور ایک میچ بھی ایسا نہیں جس پر شک نہ کیا جا سکے۔ جب اس لیگ کا آغاز ہوا تو پہلے ہی میچ میں بڑا اسکور187 ہوا جو دوسری ٹیم نے حاصل کر لیا جبکہ اسی دن دوسرے میچ میں پہلی ٹیم 110 پر آوٹ ہو گئی تو دوسری ٹیم نے بھی ہدف حاصل کر لیا۔ دوسرے دن 180 رنز بنانے والی ٹیم صرف ایک رن سے جیت گئی جبکہ دوسرے میچ میں 155 اسکور کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ تیسرے دن بھی بڑا اسکور کرنے والی ٹیم نے جیت حاصل کی۔ اس کے بعد تو اس لیگ میں ایسا لگا کہ بلے باز کھیلنا ہی بھول گئے۔ مصباح الحق، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، تلک رتنے دلشان، کمار سنگا کارا، شکیب الحسن، کوشل پریرا، تمیم اقبال، عمر اکمل، شعیب ملک، ڈیرن سیمی، کرس گیل جیسے بلے بازوں کی موجودگی میں متعدد بار ٹیمیں 100 سے بھی کم اسکور پر آوٹ ہوئیں۔ کئی بار ایسا ہوا کہ ایک ٹیم نے 110 کے لگ بھگ اسکور کیا تو دوسری ٹیم اس کو بھی حاصل نہ کر سکی۔ اس سارے معاملے میں آئی سی سی کی خاموشی مزید شکوک پیدا کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیرلیگ بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ کیلئے سونے کی چڑیا ہے اس کے ذریعے بورڈ اپنے تمام اخراجات پورے کرتا ہے جب سے اس لیگ کا آغاز ہوا ہے بنگلہ دیش کا بورڈ منافع میں آ گیا ہے۔ پہلے تو اس لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی نہ ملا جس پر کئی بار عدالتوں تک کے دروازے کھٹکھٹائے گئے لیکن اب کھلاڑیوں کو پیسے تو مل رہے ہیں لیکن کرکٹ اپنی تباہی کی طرف جا رہی ہے۔

آنند پانچواں راؤنڈ جیت گئے
لندن ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کے ورلڈ چمپیئن وشواناتھن آنند نے آج گرانڈ چیس ٹور کے اختتامی ایڈیشن لندن چیس کلاسک میں اچھی واپسی کرتے ہوئے اپنے سابق ورلڈ چمپیئن شپ چیلنجر بلغاریہ کے ویزلین ٹوپالوف کو پانچویں راؤنڈ میں شکست دیدی ۔ آنند کو گزشتہ روز چوتھے راؤنڈ میں امریکی حریف ہیکاروناکامورا کے ہاتھوں مات ہوئی تھی ۔ تاہم آج آنند مختلف انداز میں دکھائی دیئے اور کامیابی کے ذریعہ ٹوپالوف کو بدستور پوائنٹس ٹیبل میں نچلے مقام پر رکھا۔

TOPPOPULARRECENT