Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش پہلی مرتبہ چھٹے مقام پر،ہندوستان کو دوسرے مقام کا موقع

بنگلہ دیش پہلی مرتبہ چھٹے مقام پر،ہندوستان کو دوسرے مقام کا موقع

دبئی۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں کامیابی کا صلہ مل گیا اورآئی سی سی کی تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں وہ ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی مرتبہ چھٹے مقام  پر پہنچ گئی ہے۔ بنگلا دیش نے تین ملکی سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔ورلڈ کپ میں رسائی کی جدوجہد میں مصروف  پاکستان کا آٹھواں مقام  برقرار ہے۔ ورلڈ کپ میں رسائی کیلئے پاکستان کو رواں برس ستمبر تک آٹھواں مقام برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کا پہلا،آسٹریلیا کا دوسرا اور ہندوستان کا تیسرا نمبر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے 270 رنز بنائے۔ اوپنر لیتھم نے 84، بروم نے 63 اور ٹیلر نے 60 رنز کا تعاون کیا۔ بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضیٰ، ناصر حسین اور شکیب الحسن نے فی کس 2 وکٹیں لیں۔ 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کو سات رنز پر پہلا جھٹکا لگا جب سومیا سرکار بغیر کوئی رنز بنائے پٹیل کا نشانہ بنے۔ تمیم اقبال اور صابر رحمان کے درمیان 136 رنز کی ساجھے داری بنی اور ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ مشفق الرحمان نے 45 اور محمود اللہ نے 46 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ بنگلہ دیش کی اپنے ملک سے باہر نیوزی لینڈ کے خلاف یہ پہلی کامیابی رہی۔

TOPPOPULARRECENT