Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کا تاریخی جیت کا خواب چکنا چور ، انگلینڈ 22 رنز سے کامیاب

بنگلہ دیش کا تاریخی جیت کا خواب چکنا چور ، انگلینڈ 22 رنز سے کامیاب

چٹگانگ، 24اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے پاس انگلینڈ کے خلاف تاریخی پہلی ٹسٹ جیت درج کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن تیز گیند باز بین اسٹوکس نے باقی دونوں وکٹ حاصل کرکے پیر کو 22 رنز سے نہ صرف میچ جیتا بلکہ انگلینڈ کے میزبان کے خلاف مضبوط ریکارڈ کو بھی برقرار رکھا۔ بنگلہ دیشی ٹیم انگلینڈ کے خلاف گھریلو زمین پر پہلا ٹسٹ جیتنے سے صرف 33 رن کی ہی فاصلے پر تھی اور اس کی جیت صرف خانہ پری لگ رہی تھی وہیں مہمان ٹیم کو جیتنے کے لئے دو وکٹوں کی ضرورت تھی اور میچ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹوکس نے آخری دونوں وکٹیں اپنی جھولی میں ڈال کر دلچسپ انداز میں اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔بنگلہ دیش 81.3 اوور میں 263 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے دن کا آغاز کل کے آٹھ وکٹ پر 253 رنز سے کیا تھا ۔ میچ کی صبح ٹیم کے ناٹ آؤٹ کھلاڑیوں شبیر رحمان 64 اور تاج الاسلام 16 نے پہلے تین اوور محفوظ نکالے اور 10 رن جوڑ لئے ۔اب بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 22 رنز چاہیے تھے لیکن اسٹوکس نے تاج کو اپنی گیند پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔کپتان ایلیسٹیر کک نے امپائر کے ناٹ آؤٹ فیصلے کے خلاف اپیل کی اور تاج نویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہو گئے ۔ اس کے دو گیندوں بعد ہی ا سٹوکس نے شفیع الاسلام کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کرکے بنگلہ دیش کی اننگز سمیٹ دی اور ٹیم کو فتح دلا دی۔انگلینڈ اس جیت سے دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے آگے ہو گیا ہے ۔ چٹگام میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کو فتح کیلئے دو وکٹیں جبکہ بنگلہ دیش کو 33 رنز درکار تھے ۔بنگلہ دیش نے 253 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگ شروع کی تو ان کی امیدوں کا محور شبیر رحمان تھے جو 59 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے ۔ دن کی صبح شبیر کی وکٹ پر موجودگی کو دیکھتے ہوئے ایلسٹر کک نے اسپنرز کے بجائے فاسٹ بالرز کو گیند تھمائی اور ان کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔ اس جوڑی نے دس رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ دن کے چوتھے اوور میں بین اسٹوکس نے تاج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو کردیا، انگلش ٹیم کو اس فیصلے کیلئے تھرڈ امپائر کی مدد لینا پڑی کیونکہ آن فیلڈ امپائر کمار دھرماسینا نے بلے باز کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا۔ دوسری اننگز میں 85 رنز کی عمدہ باری کھیل کر انگلینڈ کو معقول اسکور تک پہنچانے والے بین اسٹوکس نے صرف اسی پر اکتفا نہ کیا بلکہ ایک گیند بعد ہی شفیع الاسلام کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کراتے ہوئے سیریز میں 1۔0 کی برتری دلا دی۔ 64 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کے ساتھ دوسرے اینڈ موجود شبیر رحمان بے بسی سے یہ مناظر دیکھتے ہوئے اور شکست کے بعد مایوسی کے عالم میں زمین پر بیٹھ گئے ۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے گیرتھ بیٹی نے تین جبکہ معین علی، اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بین اسٹوکس کو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔دوسرا اور آخری ٹسٹ ڈھاکہ میں 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT