Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کا دورہ ویسٹ انڈیز‘ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کا دورہ ویسٹ انڈیز‘ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

ڈھاکہ3 جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تسکین احمد اور جبیر حسین بھی ابتدائی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ونڈے، دو ٹسٹ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ تسکین احمد ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم ٹسٹ کھیلنا باقی ہے، توقع ہے کہ انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے حتمی اسکواڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔ اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں کپتان مشفق الرحیم، محموداللہ، تمیم اقبال، سوہاگ غازی، انعام الحق، شکیب الحسن، ناصر حسین، مشرفی مرتضی، شافع السلام، عبدالرزاق، عمرالقیس، العمین حسین، روبیع السلام، مومن الحق، شمس الرحمان، مختار علی، روبیل حسین، صابر رحمان، تسکین احمد، عرافات سنی، متھن علی، تیج السلام، مارشل ایوب، جبیر لکھن اور شووا گتا ہوم شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT