Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش کا روہنگیاؤں کو امداد کرنے والی تین چیاریٹیز پر امتناع

بنگلہ دیش کا روہنگیاؤں کو امداد کرنے والی تین چیاریٹیز پر امتناع

ڈھاکہ ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد کیلئے تین اسلامک چیاریٹیز پر امتناع عائد کردیا ہے۔ ایک قانون ساز نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ اندیشے پائے جاتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی سرحد سے قریب میانمار سے بے گھر ہوئے افراد جو بڑی تعداد میں مختلف کیمپوں میں آباد ہیں، کو انتہاء پسندی کیلئے ورغلایا جاسکتا ہے۔ حکمراں جماعت عوامی لیگ کی ایم پی مہ جبین خالد نے بتایا کہ انٹرنیشنل چیاریٹیز، مسلم ایڈ اور اسلامک ریلیف کے علاوہ بنگلہ دیش کی علامہ فضل اللہ فاؤنڈیشن کو سیاہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور اب وہ کاکس بازار میں موجود روہنگیا کیمپوں میں اپنی امدادی سرگرمیاں نہیں چلا سکیں گے۔ مہ جبین خالد جو پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی میں امورخارجہ کی نگرانکار ہیں، نے البتہ یہ وضاحت بھی کی کہ ان امدادی تنظیموں پر امتناع عائد کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی تاہم حکام تمام امدادی ایجنسیوں اور تنظیموں کی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کررہے ہیں جو کاکس بازار میں موجودہ دور کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں موجود افراد کی امداد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کون امداد کررہا ہے اور کیوں کررہا ہے۔ سیکوریٹی وجوہات کی بنیاد پر ایسا کیا جارہا ہے۔

 

کیلیفورنیا کی آگ میں
ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی
سونوما، اکٹوبر 12 (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی بھیانک آگ کی وجہ سے اب تک کم از کم 23افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہیں جبکہ تقریبا ساڑھے تین ہزاربنیادی انفر اسٹرکچرتباہ ہوگئے ۔آٹھ ممالک میں پھیلی اس ہولناک آگ نے لاکھوں ہیکٹر میں پھیلے جنگل کو جلا کر تباہ کر دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT