Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کا نیا لباس عوام کو ناپسند

بنگلہ دیش کا نیا لباس عوام کو ناپسند

ڈھاکہ۔7 مارچ (سیات ڈاٹ کام )آئی سی سی ورلڈ کپ  ٹونٹی20 ٹورنمنٹ کیلئے بنگلہ دیش کی آفیشل کٹ موضوع بحث بن گئی۔ بیشتر شائقین کی جانب سے بنگال ٹائیگرز کی اس جرسی کو ناپسند کیا جا رہا ہے جس میں زیادہ تر سرخ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ دوسری کٹ روایتی سبز رنگ کی ہے۔کھلاڑیوں نے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں دو مختلف کٹس پہن کر تصاویر کھینچوائی تھی اور سرخ رنگ کے لباس کو عوام نے پسند نہیں کیا ہے اور یہ  ابھی تک طے نہیں ہو سکا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کون سی کٹ ورلڈکپ  میں زیب تن کرے گی تاہم سوشل میڈیا پر شائقین سرخ کٹ کو زمبابوے کی کٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT