Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کو آج کرو یا مرو صورتحال

بنگلہ دیش کو آج کرو یا مرو صورتحال

کولمبو ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں رواں ٹوئنٹی 20 سہ رخی سیریز میں کل میزبان ٹیم کے خلاف بنگلہ دیش کو ٹورنمنٹ میں برقرار رہنے کیلئے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ سری لنکا جس نے بنگلہ دیش کا کامیاب دورہ کیا تھا اس کے علاوہ رواں ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں اس نے ہندوستان کو شکست دی ہے جس سے میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہے۔ بنگلہ دیش کیلئے گذشتہ مقابلہ میں بیٹسمینوں کا ناقص مظاہرہ تشویش کا باعث ہے اور کپتان شکیب الحسن کے زخمی ہوکر گذشتہ مقابلہ میں شرکت نہ کرنا بھی اس کیلئے مہنگا ثابت ہوا ہے۔ ہندوستان کے خلاف شکست کے بعد بنگلہ دیش کے کارگذار کپتان محموداللہ نے بھی اعتراف کیا تھا کہ بیٹسمینوں کے ناکام ہونے سے ٹیم مجموعی اسکور میں کم از کم 30 رنز پیچھے رہی جس کا مقابلہ کے نتیجہ پر واضح فرق پڑا۔ بنگلہ دیش کیلئے ایک اور شکست کا مطلب 18 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل میں اس کی رسائی مشکل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT