Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرایا

بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرایا

ڈھاکہ ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج افریقی ٹیم نے میزبانوں کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے دو میچوں کی یہ سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔ یہاں شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں بنگلہ ٹیم جنوبی افریقہ کے مقررہ 170 رنز کے ٹارگٹ پر 19.2 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزب

ڈھاکہ ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج افریقی ٹیم نے میزبانوں کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے دو میچوں کی یہ سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔ یہاں شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں بنگلہ ٹیم جنوبی افریقہ کے مقررہ 170 رنز کے ٹارگٹ پر 19.2 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو 46 رنز کا آغاز دیا۔ اس موقع پر تمیم اقبال کو آؤٹ کرکے وین پارنل نے جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلوائی۔ 55 کے اسکور پر بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ گری جب سومیا سرکار 37 رنز بنانے کے بعد اسٹمپ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 10ویں اوور میں گری جب شکیب الحسن 8 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد 11ویں اوور میں صابر رحمن بھی ایک ہی رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 11ویں اوور کی اگلی ہی گیند پر مشفق الرحیم بھی پویلین لوٹ گئے۔ 12ویں اوور میں ناصر حسین بغیر کوئی بنائے آؤٹ ہوگئے۔ 10 رنز بنا کر لتن داس بھی کریز پر زیادہ وقت نہ گزار سکے۔ کپتان مشرف مرتضیٰ نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی مگر وہ آٹھ گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اوپنرز کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 169/4 بنانے میں کامیاب رہی۔ اوپنرز ابراہم ڈی ویلیئرز اور کوئنٹن ڈی کاک نے ٹیم کو دس اوورز میں 95 رنز کا آغاز دیا۔ تاہم اس کے بعد دو اوورز میں مہمانوں کی تین وکٹیں گریں جس سے رنز بنانے کی رفتار کچھ کم ہوئی۔ آخر میں رائلی روسو اور ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز سے ٹیم کو ایک اچھے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔ جنوبی افریقہ نے میرپور میں منعقدہ پہلے ٹی 20 میچ میں کپتان ڈوپلیسی کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 52 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT