Wednesday , August 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کو 193 رنز بنا نے کے بعد بھی شکست

بنگلہ دیش کو 193 رنز بنا نے کے بعد بھی شکست

ڈھاکہ۔16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے زخمی کھلاڑیوں کے مسائل سے دوچار بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کے قائم مقام کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جو کہ ٹی ٹونٹی میں اس کا اعظم ترین اسکور ہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سومیا سرکار 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں رہے۔ محموداللہ 43، ذاکر حسن 10، عافیف حسین صفر اور صابر رحمن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔جواب میں کشال مینڈس اور گناتھیلاکا نے ٹیم کو 53 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، گناتھیلاکا 30 رنز بنا کر نظم الاسلام کی گیند کا نشانہ بنے۔ مینڈس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور شاندار ففٹی بنا کر اسکور 90 تک پہنچا دیا، وہ 53 رنز بنا کر عفیف حسین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اپل تھارنگا صرف 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔129 کے اسکور پر سری لنکا کی چوتھی وکٹ گری جب نیروشن ڈکویلا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی ہدف کا حصول مشکل نظر آنے لگا لیکن اس موقع پر شناکا اور تھسارا پریرا حریف باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے۔دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 ناقابل شکست رنز جوڑ کر میزبان ٹیم کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔کشال مینڈس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

TOPPOPULARRECENT