Thursday , December 13 2018

بنگلہ دیش کی سرزمین ہندوستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائیگی

ڈھاکہ ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج ہندوستان کو تیقن دیا کہ اس کی سرزمین ہند مخالف عناصر کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شمال مشرقی شورش پسند گروپ کے کسی کیمپ کی بنگلہ دیش میں موجودگی کی تردید کی ۔ ڈی جی بی ایس ایف کے کے شرما کو سرحدی مخافظین بنگلہ دیش کے سربراہ میجر جنرل ابوالحسین نے 44 ویں سرحدی ہم آہنگی کانفرنس کے دوران اس کی اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT