بنگلہ دیش کی سری لنکا پر شاندار فتح

سہ رخی ٹی 20 سیریز میں لنکا کو 5 وکٹس سے شکست ، مشفق الرحیم کی نصف سنچری
کولمبو۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سہ رخی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف اہم مقابلے میں 5 وکٹس سے کامیاب بنادیا۔ ہفتہ کو ہونے والے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 214 رنز بناتے تھے۔ 215 رنوں کا ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میدان میں اتری بنگلہ دیشی ٹیم کو تمیم اقبال اور اورلیٹن نے 74 رنوں کی پارٹنرشپ دے کر اچھی شروعات دلائی اور اسی کا نتیجہ تھا کہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کی جانب سے کھڑا کئے گئے ہیمالیائی اسکور 214 رنز کو 19.4 اوورس میں 5 وکٹس کے نقصان سے حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 24 اور محمود اللہ نے 20 رنز کا تعاون دیا جبکہ شبیر رحمن بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ وہیں دوسری جانب مشفق الرحیم ناٹ آؤٹ 72 رنز بناکر قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ فاتح اننگز کھیلی۔ مشفق الرحیم نے اپنی اننگز میں 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کشل مینڈس (57 رنز) اور کوشل پریرا (74 رنز) کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 85 رنز کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت سری لنکا نے سہ رخی سیریز میں 214 رنز کا مضبوط اسکور بنایا جوکہ میزبان ٹیم سری لنکا کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اسکور ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کیلئے اتری سری لنکا کے اوپنر دنشکا گوناتکا (26 رنز) اور مینڈس نے پہلے وکٹ کیلئے 4.3 اوورس میں 56 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ بنگلہ دیش کے لئے مستفیض الرحمن نے 48 رنز پر 3 وکٹس، کپتان محمود اللہ نے 2 اوورس میں 15 رنز دے کر 2 وکٹس اور تسکین احمد نے 40 رنز پر ایک وکٹ حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT