Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف ریکارڈ کامیابی

بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف ریکارڈ کامیابی

کولمبو 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا میں جاری سہ رخی نداہاس ٹرافی ٹوئنٹی 20 میں بنگلہ دیش نے میزبان سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹس سے ریکارڈ کامیابی درج کی ہے ۔ بنگلہ دیش نے 215 رنوں کے نشانہ کا 19.5 اوورس میں پانچ وکٹس کے نقصان پر کامیاب تعاقب کیا جس میں مشفق الرحیم کے 35 گیندوں میں تیز رفتار 72 رنز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے چار چھکے اور پانچ چوکے لگائے ۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورس میں بی کے مینڈس اور پریرا کی نصف سنچریوں کی مدد سے 214 رن کا مستحکم اسکور کیا تھا ۔ گناتلکے نے 26 رن بی کے مینڈس نے 57 رن اور پریرار نے 74 رن بنائے تھے ۔ اپل تھرنگا 32 پر ناٹ آوٹ تھے ۔ جواب میں بنگلہ دیش نے اچھی شروعات کی تھی تاہم آخر میں مشفق الرحیم کی طوفانی بیٹنگ نے اسے کامیابی دلائی ۔ اوپنر تمیم اقبال نے 29 گیندوں میں 47 اور لیٹن داس نے 19 گیندوں میں 43 رن بنائے تھے ۔ انہوں نے پانچ چھکے لگائے ۔ سومیہ سرکار 24 رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحیم 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔

TOPPOPULARRECENT