Wednesday , December 12 2018

بنگلہ دیش کے ساتھ کویت کا مزید تعاون کا فیصلہ

ڈھاکہ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کو انسانی وسائل کے شعبہ میں کویت نے مزیدتعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ کویت کے نائب وزیرداخلہ خالد سلیمان نے کویت کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بنگلہ دیشی کارکنوں کے تعاون کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کویت کے دورے پر آئے بنگلہ دیش کے وزیر مملکت محمد شہریار عالم کے ساتھ کویت سٹی میں ہونے والی میٹنگ میں اس بات یقین دہانی کرائی۔وزارت خارجہ کے حکام نے آج بتایا کہ دونوں ہی ملک کویت میں رہنے والے بنگلہ دیشی کارکنوں کے لئے ‘ایکسی لینس سینٹر ‘قائم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔کویت نے بنگلہ دیش کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بنگلہ دیشی برادری کے درپیش چیلنجز کا تدارک کرینگے۔بنگلہ دیش۔کویت تعلقات کو بہترین قرار دیتے ہوئے دونوں وزراء نے کاروبار، سرمایہ کاری، توانائی ، دفاع، انسانی وسائل، بنیادی ڈھانچے کے میدان میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ میٹنگ میں انہوں نے دونوں ممالک کے عظیم رہنماؤں بنگلہ دیش کے بابائے قوم ‘بنگ بندھو ‘ شیخ مجیب الرحمن اور کویت کے رہنما شیخ صباالاحمدالجبرصباح الصباح کو احترام کیساتھ یاد کیا۔ مسٹر عالم نے روہنگیا بحران سمیت تمام انسانی امداد کے میدان میں کویت کے رول کی تعریف کی۔

TOPPOPULARRECENT