Tuesday , December 11 2018

بنگلہ دیش کے سمنٹ فیاکٹری میں حادثہ، 5 زندہ دفن

ڈھاکہ ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک زیرتعمیر سمنٹ فیکٹری کی چھت کے اچانک منہدم ہوجانے سے اس کے ملبہ میں دب کر 5 افراد زندہ دفن ہوگئے۔ جنوب مغربی بنگلہ دیش کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ کے بعد 3 نعشوں کو برآمد کیا گیا ہے۔ دیگر دو نعشیں تلاش کی جارہی ہے۔ زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ 39 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثہ کے وق

ڈھاکہ ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک زیرتعمیر سمنٹ فیکٹری کی چھت کے اچانک منہدم ہوجانے سے اس کے ملبہ میں دب کر 5 افراد زندہ دفن ہوگئے۔ جنوب مغربی بنگلہ دیش کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ کے بعد 3 نعشوں کو برآمد کیا گیا ہے۔ دیگر دو نعشیں تلاش کی جارہی ہے۔ زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ 39 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثہ کے وقت چھت کے نیچے 100 افراد کام کررہے تھے۔ یہ ڈھانچہ اچانک منہدم ہوگیا۔ عہدیداروں اور عینی شاہدین نے کہا کہ چھت اس وقت گر گئی جب 150 افراد توسیع شدہ حصہ کیلئے کام کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ یہ فیاکٹری فوجی بہبودی ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی جانے والی تھی ۔ ٹرسٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ چین کی ایک کمپنی نے تعمیر کی ذمہ داری لی تھی۔

TOPPOPULARRECENT