Tuesday , December 18 2018

بنگلہ دیش کے عیسائی پادری پر حملہ کے الزام میں 5 اسلام پسند گرفتار

ڈھاکہ ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مشتبہ اسلام پسند افراد کو آج بنگلہ دیش میں گذشتہ ہفتہ ایک عیسائی پادری پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں سے ایک شخص نے اعتراف کرلیا کہ وہ حکومت کو بدنام کرنا چاہتے تھے اور عالم مغرب میں سنسنی پھیلانا چاہتے تھے۔ جماعت الاسلام مجاہدین بنگلہ دیش کے رکن نے اعتراف کیا ہیکہ وہ اس قاتلانہ حملہ میں ملوث تھا۔

TOPPOPULARRECENT